مہنگائی کے بوجھ میں دبے عوام کو حکومت کی طرف سے عارضی ریلیف مل گیا

0
34

مہنگائی کے بوجھ میں دبے عوام کو حکومت کی طرف سے عارضی ریلیف مل گیا

باغی ٹی وی : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھا کر عوام کو بڑا ریلیف دے دیا . پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا ردوبدل نہ کرتے ہوئے انھیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

.وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 8 پیسے فی لیٹربرقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے61 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے19 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد نئی قیمت 81 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پرکوئی لیوی عائد نہیں جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو قیاس آرائیاں قرار دیا گیا تھا۔

اوگرا نے کہا گیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ قیاس آرائیوں سے افراتفری میں پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا خدشہ ہے۔ اس لئے قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

Leave a reply