مہنگائی پر قابو پانے کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس میں کیا اہم فیصلے ہوئے ، اور مصنوعی قیمتوں
کو کنٹرول کرنے کےلیے کیا اہم قدام کیے جائیں گے.
باغی ٹی وی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا .اجلاس میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیےاقدامات کا جائزہ لیا گیا .وزیراعظم عمران خان کو صوبوں میں آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی..اجلاس میں اسلام آباد کے نظام کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں میں رائج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .ایبٹ آباد،پشاور،مردان ،ڈی آئی خان ،راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں نظام کو فوری متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
وزیر اعظم نےکہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے تدارک کے لیےانتظامی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے. اجلاس میں اس بات پر بھی بحث ہوئی کہ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہے اور مزید بہتری کی طرف جار ہی ہے.