یورپین ملک ہنگری میں موسم کی غلط پیشگوئی کرنے پر محکمہ موسمیات کے سربراہ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے "بی بی سی” کے مطابق ہنگری کے دو سرفہرست موسمی ماہرین کو موسم کی غلط پیش گوئی پر برطرف کر دیا گیا ہے جس نے سیاسی ہنگامہ برپا کر دیا تھا-
سوڈان میں طوفانی بارشوں سے تباہی،80 افراد جاں بحق متعدد زخمی،ہزاروں گھرتباہ،6…
ملک میں سینٹ اسٹیفن ڈے کے موقع پر سرکاری تعطیل تھی اور اس روز ایک ایونٹ میں یورپ کا سب سے بڑا آتش بازی کا مظاہرہ ہونا تھا لیکن مقررہ وقت سے 7 گھنٹے قبل محکمہ موسمیات نے موسم کی شدید خرابی کی وارننگ دی جس کے باعث تقریب ملتوی کردی گئی تاہم، موسم پرسکون رہا جس کے نتیجے میں موسمی خدمات کے سربراہ اور نائب سربراہ کو برطرف کر دیا گیا-
رپورٹ کے مطابق تقریب میں 40 ہزار فائر ورکس جلائے جانے تھے جو کہ تقریب کے مقام سے 500 کلومیٹر دور فاصلے پر تیار تھے، اس آتش بازی کا نظارہ 20 لاکھ افراد سے زیادہ نے کرنا تھا حکومت نے شدید موسم کی وارننگ ملنے کی وجہ سے ایونٹ کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا۔
تاہم محکمہ موسمیات کی وارننگ کے باوجود موسم بالکل ٹھیک رہا جس پر حکومت نے سربراہ اور نائب سربراہ کو برطرف کر دیا بعد ازاں محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ بارشوں اور طوفان کا رخ بدل گیا ہے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ دیکھنے کے بعد اجنبی نے خاتون کی سمندر میں کھوئی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی
سروس نے اتوار کو اپنے فیس بک پیج پر عوامی معافی نامہ شائع کیا، جس میں بتایا گیا کہ "کم سے کم امکان” نتیجہ ہوا، اور یہ غیر یقینی صورتحال موسم کی پیشن گوئی کا حصہ ہے۔
ہنگری میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے تقریباً 100,000 لوگوں نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے تھے، جس میں ہمسایہ ملک یوکرین میں جنگ کے وقت آتش بازی کو منسوخ کرنے اور گھر میں کفایت شعاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
حکومتی حامی، تاہم، پیشن گوئی کرنے والوں کی نا اہلی پر غصے میں تھے، اور امید ہے کہ ڈسپلے اب اگلے ہفتہ کو منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھے گا۔