محکمہ خوراک سندھ میں مبینہ کرپشن نیب کا شکنجہ سخت ہونے لگا

0
36

محکمہ خوراک سندھ میں مبینہ کرپشن نیب کا شکنجہ سخت ہونے لگا

باغی ٹی وی : چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے محکمہ خوراک سندھ میں مبینہ کرپشن اور گندم چوری کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق چیئرمین جاوید اقبال کی ہدایت پر محکمہ خوراک سندھ میں مبینہ کرپشن اور گندم چوری کے معاملے پر سٹاک کی جانچ پڑتال کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے گھوٹکی سے کراچی تک گندم کی چوری پر ڈی جی نیب سکھر کو تحقیقات کی ہدایت کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بدعنوان عناصر سے سرکاری فنڈز برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب سکھر اس سے پہلے بھی 15 ارب روپے کی گندم چوری ٹریس کر چکا ہے۔ قومی احتساب بیورو سکھر نے گندم چوری سکینڈل میں 10 ارب روپے برآمد بھی کیے۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ نے چودهری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔ جسٹس سرداراحمدنعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی،عدالت نے چیئرمین نیب اور دیگر فریقین سے 11 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس سردار احمد نعیم نے کہا کہ کیس کی فائل ابھی موصول ہوئی ہے ۔کیس کی فائل ابھی ابھی پڑھی نہیں ہے ۔عدالت نے چوہدری برادران کے کیس پر سماعت پیر کے روز تک ملتوی کر دی

Leave a reply