محکمہ ایکسائز کے آن لائن ٹوکن ٹیکس ادائیگی کا سسٹم متعارف
باغی ٹی وی :محکمہ ایکسائز کے آن لائن ٹوکن ٹیکس ادائیگی کا سسٹم متعارف کروانے کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی
تحریک التوائے کار ممبر پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کروائی .کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ ایکسائز حکام نے آن لائن ٹوکن ٹیکس ادائیگی کا سسٹم متعارف کرایا ہے .
متن میں اس سہولت کی وجہ سےشہریوں کو ایکسائز دفاتر نہ آنا پڑے اور وہ گھر بیٹھے ہی اپنی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا کر سکیں. جس کے باعث محکمہ ایکسائز کو رواں مالی سال کے پہلے 15روز میں 49کروڑ کی آمدن ہوئی ہے .
ایکسائز حکام نے کورونا کے باعث آن لائن ٹوکن ٹیکس ادا کرنے پر 25 فیصد رعایت بھی دی ہے
شہریوں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے بذریعہ آن لائن سسٹم اپنی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس ادا کرنا شروع کر دیا ہے
زیادہ تر ٹوکن ٹیکس لاہورکے ایکسائز دفاتر میں ادا کیا گیا ہے جس سے ایکسائز ریجن سی کو کروڑوں روپے کی آمدن ہوئی.








