محکمہ کمر کس لے، پنجاب کے وزیر توانائی نے بڑی ہدایات دے دیں

0
45

محکمہ کمر کس لے، پنجاب کے وزیر توانائی نے بڑی ہدایات دے دیں
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی ارم بخاری اور سیکرٹری انرجی ثاقب ظفر نے اجلاس میں‌ شرکت کی

ذیلی اداروں کے سی ای اوز بھی جائزہ اجلاس میں موجود تھے،.محکمہ توانائی میں گزشتہ سال سے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر توانائی نے عوام میں سولر کی مقبولیت کے لئے محکمے کو ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کر دی،وزیر توانائی نے سستی بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی جلدی تکمیل اور منصوبہ بندی پر زور دیا

اختر ملک کا کہنا تھا کہ ہمارا چھوٹے بڑے منصوبوں سے سات ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا ٹارگٹ ہے۔ میں اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر یہ ٹارگٹ ضرور پورا کروں گا۔ ارواں سال مقامی زرائع توانائی کے منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے۔ پنجاب میں کوڑے سے تقریباً 150 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا تخمینہ ہے۔ ہائیڈل کے منصوبوں سے 254 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے مختلف منصوبوں کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔
محکمہ کمر کس لے، عید کے بعد دن رات کام ہوگا۔

Leave a reply