محکمہ پاسکو میں فیل شدہ 13 افراد کی بطور پرچیز افسر کی بھرتی پر عدالت کا بڑا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسکو میں فیل شدہ 13 افراد کی بطور پرچیز افسر بهرتیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئیں

عدالت نے ایم ڈی پاسکو سے 12 مئی کو تحریری جواب طلب کر لیا ،جسٹس عاطر محمود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پرچیز انسپکٹر محمد فیاص کی درخواست پر سماعت کی ،درخواستگزار کی طرف سے جنید جبار خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے

عدالت نے جعلی بهرتیوں کی نشاندہی کرنیوالے درخواستگزار محمد فیاض کیخلاف انتقامی کارروائی بهی روکنے کا حکم دے دیا

درخواست گزار نے کہا کہ محکمہ پاسکو میں پرچیز افسروں کی بهرتیوں کیلئے اخبار اشتہار دیا گیا،بااثر افراد کی سفارش پر امتحان میں فیل شدہ امیدواروں کو بهی بهرتی کر لیا گیا، ایک ایسا پرچیز افسر بهی بهرتی کر لیا گیا جس نے سرے سے امتحان ہی نہیں دیا، جعلی بهرتیوں کی نشاندہی کرنے پر محکمہ پاسکو نے درخواستگزار کیخلاف ہی کارروائی شروع کر دی،

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت محکمہ پاسکو میں ہونیوالی جعلی بهرتیاں کالعدم قرار دے،جعلی بهرتیوں کی نشاندہی پر درخواستگزار کیخلاف شروع کی گئی کارروائی بهی کالعدم قرار دی جائے،

عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ایم ڈی پاسکو سے جواب طلب کر لیا

Shares: