محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیاں کرنے کے الزام میں گریڈ 19 کا افسر گرفتار

0
28

محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیاں کرنے کے الزام میں گریڈ 19 کا افسر گرفتار

کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف بلا خوف و خطر کارروائی کی جائے۔ صوبائی وزیر برائے انسداد بدعنوانی جام اکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت

کراچی۔باغی ٹی و ی ۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنی ایک بڑی کاروائی میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی/جعلی بھرتیاں کرنے کے الزام میں دو افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایک ملزم صدیق شاہانی گریڈ 19 سابقہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن مٹیاری کو اسٹنٹ ڈائریکٹر/ سرکل افسر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ مٹیاری عرفان ارباب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک کارروائی میں گرفتار کر لیا۔ جبکہ دوسرے
نامزد ملزم عبدالرزاق برہمانی کی جلد گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ اور افسران کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف بلا خوف و خطر کارروائی کریں۔ انہوں نے مذید کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور صوبے سے کرپشن کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply