محکمہ داخلہ پنجاب کا نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم

0
55

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ نام بدل کر قربانی کی کھالیں جمع کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ،

محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کو عید کے موقع پر کیمپ لگانے کی بھی اجازت نہ دی جائے ، اگر کوئی کالعدم تنظیم یا اس کے کارکن قربانی کی کھالیں جمع کرتے پائے جائیں تو فوری طور پر کھالیں ضبط کر کے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام

عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی، سنت ابراہیمی کی ادائیگی، باغی ٹی وی کی طرف سے عید مبارک

وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا،صدر آزاد کشمیر

پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش جذبے سے منائی جا رہی ہے،

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مساجد میں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، لوگوں نے سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی۔ کرونا وائرس کی وجہ سے مساجد اور عید گاہوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل کیا گیا.

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی، استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔ لاہور میں بادشاہی مسجد میں سمیت دیگر مقامات پر بھی عید کی نماز ادا کی گئی۔ ملکی خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی۔ ملتان میں دربار شاہ رکن عالم میں نماز عید ادا کی گئی

عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

Leave a reply