محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق زیریں سندھ، وسطی و زیریں بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج بارش کا امکان ہے جب کہ کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نارووال، سیالکوٹ، گوجرا نوالہ اور پوٹھوہار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ کراچی، ٹھٹہ ،بدین، تھر پارکر، مٹھی اور عمر کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد ، پشاور، مردان، بونیر اور کرم میں بارش متوقع ہے۔ خضدار، تربت، آواران اور لسبیلہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور اور صدر کے اطراف میں بھی بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہا۔

Shares: