سینئر اداکار محمود اسلم جن کے بارے میں گزشتہ دنوں خبر اڑائی گئی تھی کہ انتقال کر گئے ہیں ، محمود اسلم تک جب یہ خبر پہنچی تو انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں زندہ سلامت ہوں شرم آنی چاہیے میرے انتقال کی جھوٹی خبر اڑانے والوں کو. لگتا ہے اس خبر کے بعد ابھی تک محمود اسلم کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا کیونکہ انہوں نے اپنی ایک تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر لگا کر اسکا کیپشن لکھا کہ جنت سے لی گئی تصویر، کیونکہ میرے پاکستانیوں نے مجھے مار دیا ہے. محمود اسلم نے جو تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی وہ انہوں نے نمک کی کان

کھیوڑہ میں‌ لی . واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ کسی آرٹسٹ کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر اڑائی گئی ہے اس سے پہلے بھی کئی بار ایسا ہو چکا ہے، جیسے دلیپ کمار ، گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی و دیگر نام قابل زکر ہیں. عطااللہ کے انتقال کی خبر تومتعدد مرتبہ اڑائی گئی . اسی طرح‌ سے دلیپ کمار کے انتقال کی خبر بھی کئی بار سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی. لہذا فنکاروں کے انتقال کی خبر جان بوجھ کر پلاننگ کے تحت اڑائی جاتی ہے تاکہ ایسا کرنے والوں کو ہٹس اور لائکس مل سکیں.

Shares: