جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج

0
80

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف شہریوں نے تھانہ تیمرگراہ میں جلسے اور سڑک بندکرنے کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست جمع کرادی گئی۔

باغی ٹی وی : درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی اور مرکزی شاہراہ بند ہونے سے شہریوں، مریضوں، طلبہ اور بزرگ افراد کو مشکلات ہوئیں۔

پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گزشتہ دنوں متعدد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئیں لہٰذا وزیراعلیٰ محمود خان اور مراد سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او بخت جمال کا کہنا تھا کہ درخواست وصول کرلی ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک لاہور میں اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویزخٹک، فواد چوہدری، علی امین گنڈاپور، ڈاکٹریاسمین راشد، اسلم اقبال، زلفی بخاری، شفقت محمود، میاں محمود الرشید اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

سندھ کابینہ نے سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ کے آئندہ کے مراحل اور مارچ کے راولپنڈی پہنچنےکی تاریخ پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں طے پایا ہےکہ مارچ جاری رہےگا، عمران خان ہفتے کے روز راولپنڈی پہنچنےکا حتمی اعلان کریں گے جبکہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے پنڈی آمدکی تاریخ کا اعلان عمران خان ہفتہ کو روات جلسہ میں کریں گے-

Leave a reply