زندگی بھی گونج کے اصول پر چلتی ہے. جو آگے پہنچاتے ہیں ، وہی واپس آتا ہے۔ آپ جو کاشت کریں گے وہی کاٹیں گے۔ آپ جو سرمایہ لگاتے ہیں، وہ آپ کو ملتا ہے۔
آپ دوسروں میں جو دیکھتے ہیں وہ آپ اپنی ذات میں پائیں گے۔ عام طور پر دنیا میں دو اقسام کے لوگ رہتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ پہلی قسم کے ہیں جو دستیاب مواقع سے فائدہ لینے کے قائل ہیں۔ ان کے پاس جو ہوتا وہ اسی کو اپنی منزل سمجھ لیتے ہیں اور یوں وہ آگے نہیں بڑھتے.
جبکہ دوسری قسم کے لوگ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے طویل مدت کوششوں کو جاری رکھتے ہیں۔ وہ اپنے مقاصد تک پہنچنے کے لیےاور ہر رکاوٹ کو عبور کرکے آگے بڑھنے کے لیے کافی محنت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ کامیاب لوگ اپنے خیالات اور مواقعوں کو استعمال کرتے ہیں۔
ایسے لوگ خیالات ، امکانات اور مواقع سے بھرے ہوتے ہیں۔ ان کا کام ان پر عملدرآمد کرنا ہے۔ خیالات اور مواقع خود ہی پورا نہیں ہوسکتے۔ انہیں پورا کرنے کے کیے ایک محنتی انسان کی ضرورت ہوتی ہے۔
اگر آپ انہیں اپنی محنت سے طاقت دیں گے تو آپ کو نتیجہ بھی بڑا اور شاندار ملے گا۔ اپنی سوچ پر عمل کریں ، اپنی محنت سے, اپنے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی زندگی کو اپنی مرضی کے مطابق گزاریں۔
بعض اوقات آپ بغیر کسی کوشش کے کامیابی حاصل کرتے ہیں ، لیکن بعض اوقات آپ مختلف وجوہات کی بنا پر ناکام ہو جاتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ عقل مند یا باصلاحیت نہیں تھے۔
اس کا یہ مطلب نہیں کہ اگر آپ ذہین ہوتے تو آپ کو محنت کی ضرورت نہ ہوتی۔ محنت آپ کو ذہین یا باصلاحیت بناتی ہے۔ اگرچہ ناکامی تکلیف دہ ہوتی ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کم عقل ہیں۔ ناکامی کا سامنا کریں ، اس سے نمٹنیں اور سیکھنے کے بعد اسے ماضی میں چھوڑ دیں۔
اگر آپ محنت کرنے کی ذہنیت کو اپنائیں گے تو آپ کامیاب ہوں گے۔ یہ صرف اپنے آپ پر یقین کرنے کی بات نہیں ہے۔ بلکہ ، یہ ان چیزوں میں بہت زیادہ کوشش کرنے کی بات ہے جو یا تو قدرتی طور پر آپ کے پاس نہیں آتی ہیں یا جن میں آپ اچھے نہیں ہیں۔
لہذا اپنے آپ کو اس میں نہ الجھا کے رکھیں، کہ اس بارے میں دوسرے لوگ کیا کہتے ہیں۔ کچھ منفرد سوچیں. محنت کرنا آپ کا فرض ہے۔ آپ کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اپنی پوری صلاحیت کا استعمال کرنا چاہیے۔ کیونکہ آپ کی زندگی میں جو کچھ بھی آپ کو ملتا ہے وہ براہ راست آپ کے ان پٹ کے مطابق ہوتا ہے۔
یہ کہاوت تو سنی ہوگی کہ جتنا گڑ ڈالیں گے,اتنا میٹھا ہوگا. لہذا جتنی محنت کریں گے, اتنا کامیاب ہونگے. کیونکہ محنت کامیابی کی بنیاد ہے. سو ایک کامیاب انسان بننے کے لیے محنت کریں۔
@Chem_786