کسی بھی کام میں کامیابی کے لیے محنت لازمی ہے محنت کے بغیر کامیابی حاصل کرنا نا ممکن ہے لیکن محنت کیا ہے اور کیوں ضروری ہے اور اس میں توازن کا کیا عمل دخل ہے اس پر بات کرتے ہیں
کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کی جانی والی کوشش محنت کہلاتی ہے کامیابی اور محنت کا چولی دامن کا ساتھ ہے قسمت سے زیادہ محنت پر کامیابی کا انحصار ہے کیوں کہ محنت کبھی ضائع نہیں جاتی اور قسمت آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتی
انسان سچے دل سے جو کام کرے اس میں کامیاب ہوتا ہے محنت انسان کے ہاتھ میں ہوتی ہے اس میں کسی قسم کا بہانہ نہیں ہو سکتا جب انسان بہانہ بنانے کی بجائے محنت کرنے لگے تو کامیابی اس کے مقدر میں لکھ دی جاتی ہے محنت انسان کو عزم مصمم سکھاتی ہے
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ محنت کا پھل اسی وقت نہیں ملتا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ محنت ضائع ہو گئی کیوں کہ محنت ضائع نہیں ہوتی وقتی طور پر اگر محنت کا ثمر نہ بھی ملے تو زندگی میں آگے جا کر ضرور محنت کا پھل مل جاتا ہے
محنت اثر رکھتی ہے اور اثر ثمر پیدا کرتی ہے محنت سے ملنے والا ثمر پر تاثیر ہوتا ہے جتنی محنت کرو گے اس سے ملنے والے ثمر میں اتنی تاثیر ہو گی دوسرے الفاظ میں جتنا گڑ ڈالو گے اتنا میٹھا ہو گا محنت انسان میں خود اعتمادی پیدا کرتی ہے جب انسان محنت کو اپنا مددگار بناتا ہے اسے ثمر ملتا ہے اور اسے یقین ہوتا ہے کہ اگر میں محنت کروں گا تو کوئی طاقت مجھے میرے ثمر سے محروم نہیں کر سکتی یہ خود اعتمادی اسے کامیابی کی طرف لے جاتی ہے خود اعتمادی ایک ایسی طاقت ہے جو انسان کو ہار نہ ماننے کا درس دیتی ہے اور محنت کرنے پر آمادہ کرتی ہے کیوں کہ محنت اور خود اعتمادی آپس میں جڑے ہوتے ہیں
محنت سبق دیتی ہے ہار نا ماننے کا اور جو شخص ہار نا ماننا سیکھ لے اسے کبھی ہرایا نہیں جا سکتا یہ جذبہ انمول ہوتا ہے یہ جذبہ تب ہی پیدا ہوتا ہے جب آپ کو اپنی محنت پر یقین ہو محنت پر یقین نہیں ہو گا تو یہ جذبہ نہیں مل سکتا محنت انمول چیز ہے جو انسان کو نا قابل یقین ہمت عطاء کرتی ہے انسان میں جرات پیدا کرتی ہے ایسی جرات کہ انسان خود پر یقین کرتا ہے کہ سب کر سکتا ہوں
محنت انسان کو بتاتی ہے کہ وہ اس وقت کامیابی حاصل کر سکتا ہے جب اس میں لگن ہو چھا جانے کی جب اسے پتا ہو کہ وہ اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے سب کر سکتا ہے جب اسے پتا ہو کہ اس کے لیے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اگر وہ اپنے ہنر کو پہچان لے کیوں کہ خود کو پہچانے بغیر انسان کبھی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا جب انسان خود کو پہچان لیتا ہے اور اپنی صلاحیتوں کو جانچ لیتا ہے تو وہ ان کو استعمال کرنے لگتا ہے اور اس محنت سے وہ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے
محنت کرتے ہوئے توازن برقرار رکھنا ضروری ہے یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کسی مقصد کو حاصل کرنے میں اس قدر مگن نہیں ہونا چاہیے کہ آپ ان لوگوں ان چیزوں سے دور ہو جائیں جو آپ کی طاقت ہیں ذہنی سکون انتہائی لازمی ہے کسی بھی کام کو اس حد تک کیا جاۓ کہ ذہنی سکون برباد نہ ہو جسمانی حالت آپ کی طاقت ہوتی ہے انسان کو کبھی بھی اپنی فٹنس پر سمجھوتا نہیں کرنا چاہیے اپنے آپ کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے جسمانی صحت انتہائی ضروری ہے اس لیے اس بات کا خیال رکھا جانا چاہئے کہ محنت کرتے ہوئے زندگی کا توازن برقرار رہے زندگی کا توازن بگڑنا نہیں چاہیے
@_Ujala_R