اداکارہ در فشاں نے حال ہی میںاپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ وقت گئے جب مرد ایک سے زائد شادیاں کرکے نبھا لیتے تھے اور اخراجات افورڈ کر لیتے تھے لیکن اب ایسا کرنا ممکن نہیں ہے کیونکہ اب مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ مرد ایک گھر ہی چلا لے بڑی بات ہے ،آج پٹرول کی قیمت دو سو روپے سے زیادہ کو جا پہنچی ہے مہنگائی کا دور دورہ ایسے میں ایک گھر کو چلا لینا ہی بہادری کہلائے گی ۔درفشاں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ جس سے شادی ہو اس کے ساتھ ڈیٹ نہ کروںبلکہ سیدھا نکاح کروں اور میں شادی سے قبل ملنے ملانے پر یقین نہیں رکھتی میںکہتی ہوں کہ اگر کوئی پسند آجائے تو آپ اسے اپنے گھر والوں سے ملائیں اور معاملات آگے لیکر چلیں ۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں دھوم دھام سے شور مچا کر شاد ی کرنے کی قائل نہیں ہوں میں چاہتی ہوں کہ میری شادی بھی بھارتی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف کی طرح ہو جیسے انہوں نے تقریبات کو محدود رکھا اور آخری وقت تک کسی کو نہیں پتہ تھا کہ ان دونوں کی شادی ہونے جا رہی ہے ۔
یاد رہے کہ درفشاں بہت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کے ہر پراجیکٹ میں وہ الگ کرداروں میں نظر آتی ہیں اور ان کی فین فالونگ بھی بہت زیادہ ہے۔