مہنگائی اب اس حکومت کی پہچان بن چکی ہے، سینیٹر شیری رحمان

0
27
عمران خان کو پارٹی سربراہی سے مستعفی ہو جانا چاہئے،شیری رحمان کا مشورہ

مہنگائی اب اس حکومت کی پہچان بن چکی ہے، سینیٹر شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بجلی کے نرخوں میں ممکنہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول، گیس اور اشیاء خوردنوش کے بعد اب تباہی سرکار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جا رہی، ہر روز کسی نے کسی چیر کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے،
وزیروں نے بجٹ میں دعوی کیا تھا کہ عالمی اداروں کے کہنے پر قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا،اب حکومت بجلی کے نرخوں میں 3.34 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، پہلے ہی 1.95 روپے فی یونٹ اضافے نے صارفین پر اربوں کا بوجھ ڈالا ہے،2018 سے بجلی کے نرخوں میں 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کیا یہ وہ تبدیلی تھی یا ابھی تباہی کے نئے ریکارڈ رہتے ہیں؟ مہنگائی اب اس حکومت کی پہچان بن چکی ہے،قوم مہنگائی کی شکل میں اس حکومت کی نااہلی کا مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتی،

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

قبل ازیں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز سینٹر ترمیم بل 2021 کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز سینٹر کی کارکردگی رپورٹ کیوں پیش نہیں کی گئی،سپریم کورٹ کی رولنگ ہے جہاں جہاں وزیراعظم کا نام ہوگا وہاں کابینہ کا نام شامل کیا جائے گا، ہم نے گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز سینٹر بل 2021 میں ترامیم ڈالی ہیں، ادارے کے بورڈ میں پارلیمان ارکان کی شراکت داری متعلق ترمیم شامل ہے،گلوبل چینج امپیکٹ اسٹڈیز سینٹر کے بورڈ میں ارکان پارلیمان کو شامل کیا جائے،بورڈ میں پارلیمانی نمائندگی نہ ہونے سے پارلیمانی نگرانی ختم ہو جائے گی، میری ترامیم میں ہر تین ماہ بعد سینٹر کی پارلیمانی کمیٹی میں بریفنگ بھی شامل ہے بورڈ ہر 3 ماہ بعد اجلاس کرے اور متعلقہ پارلیمانی کمیٹی کو سہ ماہی رپورٹ پر بریفنگ دے،

Leave a reply