مہنگائی حکومت کے لئے چیلنج، پھر بھی اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں روزگارکے مواقع میں اضافہ ہوگا

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پہلے صنعتی زون میں چین نےسرمایہ کاری شروع کردی ہے کراچی سرکلرریلوے کی بحالی سےمتعلق 30 سال سے باتیں سنتے آرہے تھے ،کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کے لیے کام جاری ہے، گرین لائن منصوبے پربھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے،سی پیک کے مغربی روٹ پرموجودہ حکومت نے بہت کام کیا ہے،کراچی پیکیج میں 630 ارب وفاق نے دینے ہیں، کراچی کے لیے 900 میگاواٹ کا وعدہ کیا تھا 1000 میگاواٹ دیں گے،منہگائی حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے عالمی منڈی میں اجناس کی قیمت تیزی سے بڑھی ہے،

کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کے فورمنصوبے پرواپڈا کام کررہا ہے،پوری کوشش ہوگی کہ اگست میں گرین لائن بس سروس شروع کردی جائے ملک میں سیمنٹ کی پیداوارمیں رکارڈ اضافہ ہوا ہے،منہگائی حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے،ماضی میں بجلی کےکارخانے درآمدی تیل پرلگائے گئے،سی پیک پر اصل کام موجودہ دور حکومت میں ہوا، سی پیک کے پہلے صنعتی زون میں چین نے سرمایہ کاری شروع کردی، موجودہ حکومت نے سی پیک کے مغربی روٹ پر بہت کام کیا،

Shares: