مہنگائی کا پارہ پھر سے بلند ہونے لگا،ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ،حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0اعشاریہ 52فیصد کااضافہ ہوا ، ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 7.48 فیصد تک پہنچ گئی،ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا
ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں 27 روپے کا اضافہ ،فی کلو چکن کی قیمت 207روپے کی سطح پر پہنچ گئی،رواں ہفتے دال ماش،دال مسور،مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران لہسن 2روپے کوکنگ آئل 11 روپے تک مہنگا ہوگیا،
رواں ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی،ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 20 روپے فی کلو انڈے 13 روپے دی درجن سستے ہو گئے،رواں ہفتے کے دوران چینی ،پیاز،آلو،کیلے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی،ایک ہفتے کے دوران 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا،