مہنگائی کو بام عروج پر پہنچا کر غریب کو خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے : سربراہ پاکستان سنی تحریک
کراچی : مہنگائی کو بام عروج پر پہنچا کر غریب کو خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے ۔
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کو بام عروج پر پہنچا کر غریب کو خود کشی پر مجبور کیا جارہا ہے، تبدیلی اگر غریبوں کا استحصال کرنا ہے تو ہم ایسی تبدیلی نہیں مانتے،مہنگائی پر کنٹرول اور غریبوں کو ریلیف نہیں دیاگیا تو مایوسیاں جنم لینگی،مایوسیوں نے جنم لیا تو جمہوریت اور حکمرانوں کیلئے اچھا نہیں ہوگا،حکمران مہنگائی وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کریں،حکمران غریبوں کا استحصال اور مہنگائی کو روکنے کیلئے کام نہیں کرینگے تو پھر عوام عدلیہ کے دروازے پر دستک دینگے،حکمران عملی طور پر عوامی مسائل حل اور غربت کو ختم کرنے کیلئے مثبت پالیسیاں بنائیں،حکمران عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی بجائے دعوں سے کام چلا رہے ہیں،تعلیم کے بغیر معاشرہ بہتر اور قومیں ترقی نہیں کرسکتیں،جد ید تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے نئی نسل کو آراستہ کرکے ہی ملک کو ترقی کی طرف لیجایا جاسکتا ہے،دنیا کے جتنے ترقی یافتہ ممالک ہیں انہوں نے ایجوکیشن کو فوکس اور نیو جنریشن کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے ہیں،دینی ودنیاوی تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرناوالدین کا اولین فرض ہے،معاشرے کا عام فرد جب تعلیم سے روشنا س ہوگا تو اس سے انتہاپسندی کمزور اور دہشتگردی ختم ہوجائیگی،حکومت غریبوں کو تعلیم دلانے کیلئے آئین کے تحت اقدامات کو یقینی بنائے،نیوجنریشن ہمارے مستقبل کے معمار اور روشنی وترقی کی نوید ہے،دوہرے تعلیم معیار کو ختم اور یکساں تعلیم معیار کو فروغ دینا ہوگا،تعلیم کو فروغ اور نیو جنریشن کو آگے لاکر معاشی استحکام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ غربت، جہالت کو ختم اور قانون کی بالادستی و امن کو پروان چڑھانا ہے تو تعلیم کو لازم وملزوم قرار دینا ہوگا،انہوں نے کہا کہ مدرسوں میں دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی جدید تعلیم کو یقینی بنایا جائے، دہشتگردی اور جرائم کا خاتمہ تعلیم اور قلم کی طاقت سے ختم کرنا ہوگا .