مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بُری خبر

ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ
0
30
Person in tension

ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان نے جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے جبکہ ڈریپ نے جان بچانے والی25 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ادویات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے وٹیفکیشن کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی ادویات میں کینسر کے علاج کی نئی دوا لوریکا کی قمیت 8 لاکھ 46 ہزار 857 روپے مقرر کردی گئی۔

جبکہ اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا پڑوسی ملک بھارت میں 2 لاکھ 90 ہزار روپے کی ہے جبکہ پاکستان میں تقریبا ساڑھے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے اور ڈریپ نے دمے کے مریضوں کے استعمال کی ان ہیلر کی قیمت 1390 روپے کردی، اس کے ساتھ ہیپاٹائٹس کے ایک انجیکشن کی قمیت 10 ہزار 275 روپے کردی گئی جبکہ پیراسٹامول ڈائیفن ہائیڈرامائن ہائیڈروکلورائیڈ جو پیناڈول نائٹ کے برانڈ کے نام سے فروخت کی جاتی ہے کی 20 گولیوں کے پتے کی قیمت 192 روپے کر دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکیوین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے کر دی گئی، کینسر میں استعمال ہونے والا انجیکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے کر دی گئی، اس کے علاوہ انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسہ کی قیمت 15 ہزار 356 روپے کر دی گئی۔

Leave a reply