مہنگائی پر کنٹرول رکھنے کے لئے پنجاب کا اہم اجلاس۔

0
44
buzdar

سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منقد کیا گیا۔ اجلاس میں آٹا، چینی اور دیگر اشیاء صرف کے نرخ اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول میکانزم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ مہنگائی ایک اہم مصلہ ہے لحاظہ پرائس کنٹرول کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔ رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں بھی تمام اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ چینی کی مقررہ نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ بھرپور کاوشیں کریں اور حکومت کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حالات کی وجہ سے سپلائی میں تعطل آیا لیکن اب صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ عام آدمی کو ضرورت کی اشیاء مقررہ نرخ پر ملنی چاہئے۔ چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری انڈسٹری، کین کمشنر، ڈی جی انڈسٹری اورمتعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a reply