ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے

ایک ماہ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.96فیصد کا اضافہ ہوا

اسلام آباد:ادارہ شماریات نے مہنگائی کے نئےاعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں-

باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر نومبر 2023کے مقابلے میں دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.82فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 28.79فیصدر یکارڈ کی گئی، دسمبر میں مہنگائی کی شرح 29.66فیصد تک رہی، ایک ماہ میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.73فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.96فیصد کا اضافہ ہوا، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 30.9فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 27.9فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک سال میں تازہ سبزی کی قیمت میں 65.4فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا، ایک سال میں آٹا 59فیصد تک اور چینی کی قیمت میں 49فیصد اضافہ ہوا، ایک سال میں چاول 45.6 فیصد جبکہ دال ماش 43.70فیصد مہنگی ہوئی،چائے کی قیمت میں 37.7فیصد جبکہ تازہ دودھ 21.7 فیصد مہنگا ہوگیا، انڈے ایک سال میں 26.76فیصد مہنگے ہوئے، آلو ایک سال میں 46.7فیصد جبکہ ٹماٹر 20.9 فیصد مہنگے ہوئے، مچھلی 20.3فیصد ،گوشت 17.42فیصد ،مرغی 17فیصد تک مہنگی ہوئی، ایک ماہ میں پیاز کی قیمت میں 30.83فیصد کا اضافہ ہوا ،ایک ماہ میں ڈرائی فروٹس 5.16فیصد مہنگے ہوئے ،دال مسور کی قیمت میں 5.05فیصد کا اضافہ ہوا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

نوبیل انعام یافتہ بنگلادیشی ماہراقتصادیات محمدیونس کو6ماہ قیدکی سزا

Comments are closed.