اسلام آباد: جماعت اسلامی نے گندم کی بنیادی قیمت میں اضافے اور 1.1 ارب ڈالر کی مہنگی گندم کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا –

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں عوامی استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کہا کہ کسانوں کو پوری قیمت اور بار دانہ فراہم کیا جائے، ہم حکومت کو کسانوں سے گندم خریداری کیلئے 6مئی کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں نگراں حکومت نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچایاجس کی تحقیقات ہونی چاہیئے ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کہتی ہے ملک میں معاشی ریفارمز کرنا چاہتے ہیں، 4 فیصد اشرافیہ کے پاس ملک کی 70 فیصد زرعی زمین ہے ،اشرافیہ گندم ایکسپورٹ اور ایمپورٹ اپنی مرضی سے کرتے ہیں،76 سال سے پاکستان آزاد نہیں، ہمیں غلام بناکر رکھا گیا ہےاب سب کو اپنی اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا ہوگا، ہم آئینی و قانونی جدوجہد کریں گے، سڑکوں پر آئیںگے،اے ٹی ایم، آٹا مافیا، چینی مافیا اور سوسائٹی مافیا کوئی تبدیلی نہیں لا سکتے۔

پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو …

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان توڑنے والے تین کردار تھے، جنرل یحیی، بھٹو اور شیخ مجیب ،کوئی شیخ مجیب کو مظلوم بتائے نہ بھٹو کو نہ یحیی خان کو، حالانکہ ان تینوں کا ملک توڑنے میں برابر کا حصہ ہے پاکستان کے یہ حالات اس لیے ہیں کہ یہاں عدل و انصاف نہیں ہے یہ ملک اس لیے حاصل کیا گیا کہ ہم سامراج سے آزادی حاصل کریں گے، قائد اعظم کے ساتھ پوری لیڈرشپ تھی بعد میں اشرافیہ مسلط ہو گئی نفرتوں کے بیج بو کر بنگلہ دیش کو ہم سے الگ کر دیا گیا۔

گندم اسکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب کرنے کی خبروں …

دوسری جانب چئیرمین کسان اتحاد کونسل خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ حکومت نے فلور ملز کو باہر سے منگوائی گئی گندم 4500 روپے فی من میں بیچی اور پنجاب گورنمنٹ کی جو گندم پڑی تھی اس کا انہوں ریٹ 4600 روپے فکس کردیا کہ فلور ملز والے وہ گندم خریدیں گے تو 4600 روپے میں خریدیں، فلور ملز طاہر سے 100 روپے کلو والی گندم ہی خریدیں گی، آج اگر آپ نے کسان کو ریلیف نہ دیا اس سے گندم نہ خریدی تو اگلے سال کسان نے گندم کاشت نہیں کرنی، جس سے آپ کو جو نقصان ہونا ہے وہ کبھی آپ پورا نہیں کرسکتے ، آپ کے پاس اتنے ڈالر نہیں ہیں کہ باہر سے گندم منگوا سکیں۔

فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا

Shares: