ایک وقت تھا ہالی وڈ کی اداکارائوں کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ بولڈ ڈریسنگ کرتی ہیں یا فلموں میں بولڈ ڈریس پہتی ہیں لیکن پچھلے چند برسوں سے پاکستان میں بھی ہماری اداکارائیں کسی سے پیچھے نہیںرہیں. وینا ملک ہوںیا لیلی ، سب نے فلموں میںبولڈڈریسز زیب تن کئے، اب ٹی وی کی اداکارائیں بھی ایسے ہی ڈریسز میں نظر آتی ہیں وہ ڈراموں میں تو ایسے ڈریس نہیں پہنتی لیکن سوشل میڈیا پر وہ جتنی بھی تصاویر شئیر کرتی ہیں وہ ان میںویسٹرن اور مختصر لباس میںہی نظر آتی ہیں. حال ہی میںاداکارہ مہربانو نے سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر شئیر کیں ان تصاویر میں وہ بولڈٹاپ زیب تن کئے ہوئے ہیں ، برائون رنگ کے اس ڈریس میں انہوں نے جیسے ہی تصاویر اپلوڈکیں ان پرسوشل میڈیا صارفین
نے تنقید کے نشتر برسائے. اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین نے شرم و حیا کا درس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ عرفی جاوید کے نقش قدم پر چل نکلی ہین اتنے سخت کمنٹس کے بعد مہر بانو کو اپنی پوسٹ کا کمنٹ سیکشن ہی بند کرنا پڑا. یاد رہے کہ مہر بانو نے چڑیلز ویب سیریز کے ساتھ ٹی وی کے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے وہ ایک بڑی فین فالونگ بھی رکھتی ہیں تاہم ان کی بولڈ تصاویر کی وجہ سے انہیں خاصی تنقید کا سامنا ہے.