مہوش حیات گزشتہ روز 34 برس کی ہو گئیں ، وہ ایک معروف اداکارہ و ماڈل ہیں. انہوًں نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ چھوٹی اور بڑی سکرین کے لئے کام کیا ہے. ویسے تو ان کی جوڑی بہت سارے ٹی وی کے سٹارز کے ساتھ سراہی گئی لیکن ہمایوں سعید کے ساتھ ان کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا گیا. دونوں نے ایک ساتھ ڈرامہ سیریل دل لگی میں کام کیا ان کی جوڑی کو بہت سراہا گیا اس کے بعد ان دونوں نے فلم جوانی پھر نہیں آنی. پنجاب نہیںجائونگی اور لندن نہیںجائونگا میں بھی کام کیا دونوں کی جوڑی کو ایک بار پھر بہت سراہا گیا. مہوش حیات نے ایکٹر ان لاء ، چھلاوا ، باجی ، جیسی فلموں
میںکام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. مہوش حیات کا شمار پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارائوں میں ہوتا ہے. ان کے مشہور ڈراموں میں چاند پہ دستک ، خانہ بدوش ، میرے قاتل میرے دلدار ، پھر چاند پہ دستک ، آخری بارش ، بہو رانی ، تھوڑی سی وفا چاہیے ، میرات العروس ، عشق میں تیرے ، کبھی کبھی کے نام قابل زکر ہیںانہیں ان کی خدمات کے عوض تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے. .یاد رہے کہ مہوش حیات ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انکے مداح انہیں چھوٹی اور بڑی سکرین پر بہت زیادہ سراہتے ہیں.