نامور اداکارہ مہوش حیات نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ مجھے ایکشن فلموں میں کام کرنے کا بہت شوق ہے، میری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی ایکشن فلمیں بنیں اور مجھے بھی ایسا کوئی رول آفر ہو. انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسی ایکشن فلمیں بنی ہیںجن میں خواتین نے ایکشن ہیروئنز کے طور پرکام کیا لیکن ایسی فلموں کی تعداد آٹے میںنمک کے برابر رہی ہے. میںکافی عرصے سے ایسے کردار تلاش کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے پنجابی فلمیں آفر نہیںہوئیں اگر ہوں گی اور ان کا سکرپٹ اچھا ہوگا تو میںیقینا کام کروں گی.
مہوش حیات نے کہا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ میں کراچی کے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرتی ہوں لاہور کے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام نہیںکرنا چاہتی ، ”مجھے آج اگر کوئی اچھا کردار مل جائے اچھی فلم مل جائے تو میںکرنے کو تیار ہوں”، انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی کا کوئی ایسا معاملہ نہیںہے، ہر جگہ اچھے کام کرنے والے موجود ہیں. یاد رہے کہ مہوش حیات اس عید پر تیری میری کہانیاں ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے وہاج علی کے ساتھ کام کیا ہے. شائقین نے دونوں کی جوڑی کو بے حد سراہا ہے. تیری میری کہانیاں میں ان کی فلم کا نام ہے 123 واں.
پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز
مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا