پاکستان کی نامور اور تمغہ امتیازاداکارہ مہوش حیات بہت جلد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایک شو میں جلوہ گر ہوں گی جس کی اطلاع اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دی

باغی ٹی وی : پاکستان کی نامور اور تمغہ امتیازاداکارہ مہوش حیات بہت جلد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایک شو میں جلوہ گر ہوں گی جس کی پروڈکشن ہالی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کررہی ہیں

اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹراور انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے انڈسٹری میں مرد و عورت کے برابری کے معاوضے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں اداکار اور اداکاراؤں کو برابر معاوضہ دیا جائے تاکہ ان کی برابر عزت بھی ہو
https://twitter.com/MehwishHayat/status/1238488558924697600?s=19
اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا کے بارے میں کہا کہ اس کا مثبت اور صحیح استعما ل کرنا چاہیئے انہوں نے کہا اگر سوشل میڈیا کو صحیح انداز میں استعمال کیا جائے تو یہ بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور لوگوں کو اس کے ذریعے آگے بڑھنے میں مدد بھی ملے گی

انہوں نے فلموں میں اپنے کرداروں کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ جس قسم کے کردار میں نے فلموں میں ادا کیے وہ دقیانوسی تصورات کے خلاف تھے

برطانوی نشریاتی ادارے کے اس پروگرام کا نام بی بی سی مائے ورلڈ رکھا گیا ہے اور اینجلینا جولی اس کی ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں
https://www.instagram.com/p/B9rc7qlHuRW/?igshid=192r4yunjeelc
اس پروگرام کے حوالے سے اداکارہ نے کہا ایک ماں ہونے کی حیثیت سے میں خوش ہوں کہ اس پروگرام کو سپورٹ کرسکوں جو بچوں کو بہت کچھ سکھائے گا اور دنیا بھر میں موجود نوجوانوں کو ایک دوسرے سے جوڑے گا انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں اس شو میں دعوت پر ادارے اور انجیلینا کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ وہ اس شو کے لئے بہت پُرجوش ہیں

اس پروگرام کی اقساط ہر اتوار بی بی سی ورلڈ نیوز پر نشر ہوں گی جبکہ بی بی سی کی 42 مختلف زبان کی سروسز پر بھی اسے شیئر کیا جائے گا

پاکستانی فلم باجی ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

Shares: