مہوش حیات ڈر گئی ہیں جی ہاں مہوش ڈر گئی ہیں. مہوش حیات کو ڈر ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ سینما گھروںکا رخ نہیںکریں گے. ان کو لگتا ہے کہ مہنگائی جس حد تک بڑھ چکی ہے لوگ ایسے میں کیسے اتنی مہنگی ٹکٹ خریدیں گے لیکن ساتھ ہی انہوںنے یہ امید بھی ظاہر کی کہ چونکہ لوگوںکو عید کے روز اینٹرٹینمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے ایسے میںوہ ضرور گھروں سے نکلیں گے اور ٹکٹیں خرید کر سینما کا رخ کریں گے. یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سینما گھروںکی ٹکٹوں کی قیمتوں میںبھی اضافہ کر دیا گیا ہے. ساڑھے سات سو سے ٹکٹ شروع ہو کر پندراں سو روپے تک جا رہی ہے. ایسے میںشائقین کا کہنا ہے کہ ہم کیسے اتنی مہنگی ٹکٹ خرید کا سینما کا رخ کریں اور اسی خدشے
کا اظہار مہوش حیات نے بھی کیاہے. مہوش حیات کی حال ہی میں فلم لندن نہیںجائونگا ریلیز ہوئی ہے ریلیز ہوتے لوگوںکی ایک بڑی تعداد نے فلم دیکھی ہے شائقین فلم کو بہت پسند کررہے ہیں لیکن جو مزدور یا دیہاڑی دار طبقہ ہے وہ یقینا اس فلم کو نہیںدیکھ سکے گا کیونکہ سینما کی ٹکٹ جتنی مہنگی ہے اسے افورڈکرنا ااس کے لئے مشکل ہی نہیںناممکن ہے. فلم لندن نہیںجائونگا اور قائداعظم زندہ باد دونوںفلموںکو لوگ دیکھنا چاہ رہے ہیں لیکن مہنگی ٹکٹیں کہیں نہ کہیں رکاوٹ ضرور بنتی نظر آرہی ہیں.