مہوش حیات انسٹاگرام پروڈیو اپلوڈ کرکے پھنس گئیں

0
70

مہوش حیات جو چند روز پہلے شدید تنقید کی زد میں اس وقت آئیں جب عادل راجہ نے ان پر گھٹیا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی آرمی کے بڑے اور نامور لوگوں کے ساتھ نازیبا وڈیوز ہیں‌. مہوش حیات نے اس پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا. جہاں مہوش پر تنقید کی گئی وہیں ان کا ساتھ بھی دیا گیا. شوبز انڈسٹری ان کے ساتھ کھڑی ہو گئی اور عادل راجہ کو دئیے منہ توڑ‌جواب. یہ سلسلہ ابھی ختم ہوا نہیں‌تھا کہ مہوش حیات نے ایک اور مصیبت کو خود دعوت دے دی ، انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وڈیواپلوڈ‌ کی اس میں وہ بولڈ لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں اور انہوں نے کیپشن لکھا کہ

میں پیزا لینے جا رہی ہوں. مہوش حیات نے جیسے ہی یہ وڈیو اپلوڈ‌کی ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ، زیادہ تر صارفین نے ان کے بولڈ لباس پر تنقید کی اور کہا کہ مہوش حیات کو ایسا لباس زیب تن نہیں‌کرنا چاہیے ان کو سوچ سمجھ کر لباس کا انتخاب کرنا چاہیے اور ایسا لباس زیب تن کرنا چاہیے جس کی اجازت ہمارا کلچر اور مذہب دیتا ہے. تاہم مہوش حیات نے لباس پر تنقید کرنے والوں کو بالکل بھی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کئے رکھی .

Leave a reply