پاکستانی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اپنے بہترین دوست بلوونی کی موت پر اس کے لئے سوشل میڈیا پر جذبات سے بھرا پیغام لکھ دیا ادااکارہ نے لکھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن میں تمہیں کھو دوں گی
باغی ٹی وی :گذشتہ روز معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے کتے بلوونی کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں اور ایک جذبات بھرا لکھا ہوا نوٹ بھی شئیر کیا
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) March 9, 2020
مہوش حیات نے نوٹ میں لکھا کہ میرے پیارے بلوونی تمہیں اس دنیا سے رخصت ہوئے3 دن ہوگئے اور میرا دل و دماغ ابھی بھی اس پر یقین نہیں کرنا چاہتا  کہ تم مجھے چھوڑ کر چلے گئے ہو تمہارے بغیر گزرے دن میری زندگی کے بدترین دن ہیں
انہوں نے لکھا کہ میں جب بھی افسردہ مایوس یا پھر پریشان ہوتی تھی تو تمہاری طرف دیکھ کر یہ محسوس کرتی تھی کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا تم نے تو مجھے دوسروں سے پیار کرنے کا طریقہ اور زندگی کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے
ادکارہ نے نے لکھا کہ میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں تمہیں کھو دوں گی ہمیشہ یہ ہی سوچا تھا کہ میں جب بھی گھر آیا کروں گی تم دروازے پر موجود ہوگے اور مجھے اپنی خوبصورت براؤن آنکھوں سے دیکھ کر مجھ سے لپٹ جایا کرو گے
اُنہوں نے لکھا کہ تم میرے سب سے بہترین دوست ہو تم نے مجھے بہت پیار دیا ہے تم نے مجھے الوداع کہنے کے درد سے بچایا اور چلے گئے کاش تم ایک اور دن میرا انتظار کرلیتے تو میں آخری بار تمہیں گلے سے لگا لیتی
مہوش حیات نے کہا کہ کسی بھی چیزکا جو تم میری زندگی میں چھوڑ گئے ہو کوئی متبادل نہیں ہے








