پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نےسوشل میڈیا صارف کو کھری کھری سنا دیں-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے والدین سے پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی اپیل کی –
https://twitter.com/MehwishHayat/status/1281954782157185025?s=20
ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور انہیں خوشحال مستقبل فراہم کریں۔اور پاکستان کو سحت مند پاکستان بنانے میں ان کی مدد کریں-
ویڈیو کی کیپشن میں اداکارہ نے پولیو ورکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کے ساتھ دلچسپ معلومات کا اشتراک کرنا جو مجھے ابھی معلوم ہوا ہے اور ہمارے پولیو ورکرز نے جو کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔
انہوں نے لکھا کہ آئیے ان بچوں کو پولیو اور دیگر بیماریوں کے خلاف باقاعدہ حفاظتی ٹیکہ لگا کر صحت مند پاکستان کے اپنے مشن میں کامیاب ہونے میں مدد کریں!
Kaash aap k parents ne aap ko thori tameez sikhaayi hoti, to aaj aap ko bhi manners ka pata hota
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) July 11, 2020
مہوش حیات کی اس ٹویٹ کے جواب میں فائزہ نامی ایک صارف نے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کو جواب دیا۔
فائزہ نامی صارف نے اداکارہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کاش یہ بات آپ کے والدین کو بھی کوئی بتادیتا تو آج آپ بھی نارمل ہوتیں۔
اداکارہ نے صارف کے اس ٹویٹ پر اُسے کھری کھری سناتے ہوئے لکھا کہ کاش کہ آپ کے والدین نے آپ کو تھوڑی تمیز سکھائی ہوتی تو آج آپ کو بھی طور طریقوں اور ادب و آداب کا پتہ ہوتا۔
Alhamdulillaah mere parents ne tameez or shaoor dono sikhaya he isey liye ye comment specially apko kia he😅😅🤣
— Faiza Saif (@FaizaSaif13) July 11, 2020
فائزہ نامی صارف نے مہوش حیات کی اس ٹویٹ کا بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شُکر ہے میرے والدین نے تمیز اور آداب دونوں ہی سکھائے ہیں اسی لئے یہ تبصرہ خاص طور پر آپ کو کیا-








