پیاری اور باصلاحیت اداکارہ لیلی زبیری سے حال ہی میں ایک انٹرویو لیا گیا اس انٹرو یو میں ان سے کچھ ہیروئینز کے حوالے سے سوالات کئے گئے۔سب سے پہلے ان سے پوچھا گیا کہ ماہرہ خان کے بارے میں کیا خیال ہے تو لیلی زبیری نے کہا کہ میں یہ تو نہیں کہوں گی کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہے میں یہ کہوں گی کہ وہ ایک مکمل پیکج ہے بس وہ اچھی لگتی ہے۔پھر لیلی سے پوچھا گیا کہ مہوش حیات کے بارے میں کیا کہیں گی تو انہوں نے کہا کہ مہوش حیات نے پتہ نہیں اپنے چہرے کو کیا کر لیا ہے پہلے وہ بہت پیاری اور معصوم لگتی تھی اس نے اب اپنے آپ کو بہت زیادہ چینج کر لیا ہے ۔لیلی زیبری سے جب پوچھا گیا کہ صبا قمر کے بارے میں کیا خیال ہے تو ا
نہوں نے کہا کہ صبا قمر میری پسندیدہ فنکارہ ہیں وہ مجھے بہت اچھی لگتی ہے بہت ہی نیچرل اداکاری کرتی ہے اس کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت مزا آتا ہے اور ان کے ساتھ میں نے بہت زیادہ کام کر رکھا ہے ۔صبا قمر میری پسندیدہ اداکارہ ہیں ۔
لیلی زبیری عموما کم کم کسی کے کام کو جج کرتی ہیں لیکن اس بار انٹرویو میںجب ان سے کچھ سوال ہوئے تو انہوں نے کھل کر وہ سب کہا جو ان کے دل میں تھا اور جو وہ سوچتی ہیں ۔لیلی نے اعتراف کیا کہ انہیں کون پسند ہے اور کون نہیں کس کے کام کو سراہتی ہیں اور کون نیچرل اداکاری کرتی ہے۔