اداکارہ مہوش حیات جن کے کریڈٹ پر بے شمار ڈرامے اور کامیاب ترین فلمیں‌ہیں، مہوش پاکستان سینما انڈسٹری کے لئے لکی نمبر ہیں ، انہوں نے جب بھی کوئی فلم کی ہے وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے. عید الاضحی پر اداکارہ تیری میری کہانیاں کی شارٹ فلم 123واں میں‌نظر آئیں گی، اس میں‌ان کے ساتھ وہاج علی ہیں. مہوش حیات نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہاج علی نہایت ہی پروفیشنل اور میچور اداکار ہیں، ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا، میں اس لئے کم کم پراجیکٹس میں‌ نظر آتی ہوں کیونکہ معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں. اور 123 واں اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.انہوں نے کہا کہ میں نے اس فلم میں ساڑھی زیب تن کی ہے، اس میں میری لکس بہت

مختلف ہیں مجھے بہت امید ہے شائقین کو ضرور پسند آئیگی. انہوں نے کہا کہ میں اگلے سال ٹی وی پر ڈرامہ کرتی ہوئی بھی نظر آئوں گی، اس کے علاوہ عید الاضحی کے بعد میں اپنے مداحوں کو ایک سرپرائز دوں گی. مہوش حیات نے کہا کہ تیری میری کہانیاں بہت ہی خوبصورت تجربہ ہے، اور میں بہت خوش ہوں کہ میں اس پراجیکٹ کا حصہ ہوں، میری فلم 123 واں کے ڈائیلاگز خلیل الرحمان قمر نے لکھے ہیں ، ڈائیلاگز بہت ہی فریش ہیں.

Shares: