مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کا راز سردیوں کو قرار دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی تمغہ امتیاز اور معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کا راز سردیوں کی بھر پور نیند کو قرار دیا-

باغی ٹی وی : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مہوش حیات سے پوچھا کہ وہ کیا کھاتی ہیں کہ وہ دن بدن خوبصورت ہوتی جا رہی ہیں؟ ساتھ ہی صارف نےحقارت آمیز سخت کمنٹ نہ دینے کی سرخواست بھی کی-


صارف کے اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ یہ سردیوں کا گلو ہے اور روزانہ14گھنٹے نیند کا اثر ہے۔

انہوں نے مداح کا اچھے کمنٹ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ کے اس خوبصورت کمنٹ نے میرا دن خوشگوار بنا دیا میری جانب سے آپ کیلئے بہت سا پیار۔
https://twitter.com/LadyBibliovert/status/1344344391108984838?s=20
جواب میں صارف نے مہوش ضیات کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کمنٹ نے میرا دن بھی دن خوشگوار بنا دیا ہے-

Comments are closed.