بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ دماغی صحت کے ساتھ زندگی میں اپنی مسلسل جدوجہد کے حوالے سے ہمیشہ بات کرتی رہی ہیں.دیپیکاایک فاؤنڈیشن بھی چلاتی ہیں، جس کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو اپنی ذہنی صحت کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔ 2015 میں پہلی بار دیپیکا نے اپنی دماغی بیماری کے بارے میں انکشاف کیا کہ وہ ڈپریشن سے لڑتی رہی ہیں۔دیپیکا جو کہ ذہنی صحت کے پروگرام کے لیے تامل ناڈو میں ہیں وہاں انہوں نے اپنے ذہنی مسائل اور بیماری سے جنگ لڑنے کے بارے میں بات کی . انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے میری ذہنی صحت کے مسائل کو پہچانا اس دور میں میری ماں نے میرا بہت ساتھ دیا . میری ذہنی صحت کو علاج
کے ساتھ بہتر کرنے میں ماں نے مجھے بہت حوصلہ دیا. انہوں نے کہا کہ میری ماں مجھے ڈاکٹروں کے پاس لیکر گئی اس کے بعد انہوں نے میری بہت زیادہ کئیر کی . یاد رہے کہ دیپیکا ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار رہنے کے بعد اب مکمل طور پر صحتیاب ہو چکی ہیں. جب وہ ان مسائل کا شکار تھیں تو ان کے ذہن میں خود کشی کرنے کے خیالات بھی آتے تھے . دیپیکا اب ہر کسی کو ذہنی صحت کے مسائل پر توجہ دینے کا درس دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ زندگی کو سنجیدگی سے لیں اور اسے بھرپور انداز میں جیئیں.