ٹرمپ پر مشکل آئی تو میلانیا بھی رفیق حیات کا ساتھ چھوڑ گئی

0
51

ٹرمپ پر مشکل آئی تو میلانیا بھی رفیق حیات کا ساتھ چھوڑ گئی

باغی ٹی وی رپورٹ : امریکا میں پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی اور ٹرمپ کے دفاع کے معاملے سے پہلے سے ہی میلانیا ٹرمپ منظر سے بالکل غائب ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ میلانیا کو آخری مرتبہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر دیکھا گیا تھا۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ میلانیا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 2 جنوری کے بعد سے کوئی ٹوئٹ نہیں کیا گیا جبکہ انسٹاگرام پر بھی کرسمس کے بعد سے کوئی پوسٹ سامنے نہیں آئی. اس مشکل کی کھڑی میں‌ ٹرمپ کی بیوی کا یوں‌ منظر سے غائب ہو جانا اور اس کی حمایت میں‌ کچھ نہ بولنا کافی چے مگوئیوں کا باعث بن رہا ہے .

واضح‌رہے کہ کل ٹرمپ کے حامیوں‌نے وائٹ ہاؤس پر ہلہ بول دیا تھا اور کیپٹل ہل امارت میں گھس کو نقصان پنچایا تھا . ٹرمپ کے حامیوں کاموقف تھا کہ صدارتی انتخابات میں دھاندلی سے جوبائیڈن کو جتوایا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے وقت امریکی ایوان نمائندگان میں سیکیورٹی سخت اور امریکی نائب صدرمائیک پنس کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنا پڑا ۔مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور بعد ازاں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں12 گھنٹے کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیاتھا . حالات اب بھی کشیدہ ہیں . دنیکا بھر میں‌ امریکا کا مذاق اڑایا جارہا ہے .

Leave a reply