ملائشیا سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا، سٹیٹ بینک

0
38

ملائشیا سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا، سٹیٹ بینک

باغی ٹی وی :حکومت کی جانب سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی اور قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کیلئے ترغیبات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ جولائی 2019 تا فروری 2020 ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 1.041 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.36 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 1.017 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ فروری 2020ء میں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 118.85 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔یہ شرح گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 8.28 فیصد زیادہ ہے۔ فروری 2019 میں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 109.85 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھجوایا تھا

ادھر چمن میں پاک افغان سرحد کو گزشتہ روز تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولا گیا تھا جسے آج دوبارہ 14 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا کا کہنا ہے کہ باب دوستی افغان ٹریڈ کے لیے صرف ایک دن کے لیے کھولا گیا تھا جسے اب بند کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری تجارت نے کہا کہ دونوں اطراف کے تاجر باب دوستی کو ابتدائی طور پر 14 روز کے لیے بند کرنے پر متفق ہیں۔

Leave a reply