ارکان قومی اسمبلی کیلئے الوداعی عشائیہ

Parliment

آج وفاقی حکومت کا قومی اسمبلی میں آخری روز ہے اور ممبران قومی اسمبلی کو آج رات عشایئے پر مدعو کیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر انہیں پرتعیش اور چٹ پٹا ڈنر دیا جائے گا جبکہ ذرائع کے مطابق ڈنر کے مینیو میں مٹن کنہ، ترکش ریشمی کباب، لبنانی بون لیس بوٹی، میاں جی کی دال، چکن بون لیس ہانڈی, مٹن بخارا پلاؤ، بھنڈی مصالحہ، 3 طرح کے سیلڈ، نان کی مختلف اقسام اور کیریمل کرنچ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے الوداعی خطاب کیا اور اس خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ نوید قمر کمال کے آدمی ہیں اور بہت کام والے آدمی ہیں لہذا بلاول بھٹو زرداری نوید قمر کو ن لیگ میں بھیج دیں کیونکہ ایسے شخص کی ہمیں ضرورت ہے، جبکہ وزیر اعظم کے نوید قمر سے متعلق اس جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
نگران حکومت کو ہر صورت مہنگائی کو قابو کرنا ہو گا ، راجہ ریاض
نو مئی یوم سیاہ کے طورپر، آج رات اسمبلی تحلیل کی سمری بھیجوں گا، وزیراعظم
ایشیا کپ اورافغانستان سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان
نواز شریف بہت جلد واپس آرہے، مریم نواز شریف نے عندیہ دے دیا
روپے کی قدر میں بحالی

تاہم اس حوالے اپنی نشست پر موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ وزیر اعظم صاحب آپ اس طرف آجائیں یعنی پیپلزپارٹی میں آجائیں۔ جبکہ خیال رہے کہ نوید قمر کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ اتحادی حکومت میں وزیر تجارت ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک کے ساتھ زیادتی کی گئی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،ملکی سرحدوں کے محافظوں نے اپنا خون دے کر ملک کی حفاظت کی ،16 ماہ کسی سیاسی مخالف کو جیل بھجوانا تو دور ناجائز تنگ بھی نہیں کیا ،موجودہ حکومت میں کسی کے خلاف نیب کیسز نہیں بنائے ،پی ٹی آئی کا دور ظلم اور زیادتی کا فاشٹ دور تھا

Comments are closed.