سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ایشیاء کی سب سے بڑی بار لاہور بار کے نو منتخب صدر ملک سرور اور لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر و ممبر پاکستان بار کونسل چودھری طاہر نصر اللہ وڑائچ کی ملاقات ، ملاقات میں سینیٹر کامل علی آغا، سینئر ایڈووکیٹ جہانگیر اے جھوجہ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نادر دوگل بھی موجود تھے
وکلا کے وفد میں جنرل سیکرٹری لاہور بار احمد سعد خان، سنیئر نائب صدر رانا شاہد، نائب صدر ایم ایچ شاہین، خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ، چودھری صفدر حیات بوسال ایڈووکیٹ، سردار اکبر ڈوگر ایڈووکیٹ، ہارون دوگل ایڈووکیٹ، چودھری خالد سندھو ایڈووکیٹ شامل تھے۔
چودھری پرویز الٰہی نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشرے میں وکلاء برادری کا بڑا مقام ہے۔ اس کو سنبھالنا، مضبوط کرنا اور اپنے امیج کو خراب نہ ہونے دینا عہدیداران کی ذمہ داری ہے: لاہور ہائیکورٹ بار نے نامور وکلاء پیدا کیے، وکلاء برادری فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے تمام نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد بھی پیش کی
چودھری طاہر نصراللہ وڑائچ نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب پہلی دفعہ آپ کے دور میں تحصیل بارز کو اہمیت اور فنڈز ملے۔ملک سرود،
تاریخی اعلانات، فری میڈیکل، بائی پاس، دل کے علاج فری کرنے کی بنیاد آپ نے رکھی، نوکلاء برادری کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی جیسے منصوبوں کی وجہ سے وکلاء برادری آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،








