لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ کا اماراتی ولی عہد کے نام خط ، خط میں رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے کشمیریوں کے قاتل کو اعزاز دیکر مظلوم کشمیریوں کے زخمون پر نمک چھڑکا ہے. برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزازدینے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانیہ سے ذرائع کے مطابق بریڈ فورڈ سے منتخب برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اپنے خط امارات کے ولی عہد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے حلقے میں بسنے والے ہزاروں کشمیریوں بلکہ خود ایک کشمیری کی حیثیت سے آپ کی حکومت کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ دینے پر مایوس ہیں۔
Yesterday I wrote to Sheikh Mohamed bin Zayed, Crown Prince of Abu Dhabi urging him to reconsider giving an award to Prime Minister Modi, whilst the people of Kashmir suffer at his hands. #WeStandWithKashmir pic.twitter.com/5wpoPGUDT2
— Naz Shah MP (@NazShahBfd) August 20, 2019
انہوں نے لکھا کہ مودی نے 15دن سے کشمیر کو مکمل لاک ڈاون کررکھا ہے اور ٹیلی فون ، انٹرنیٹ اور رابطوں کے دیگر ذرائع بند کرکے دنیا سے کشمیریوں کا رابطہ ختم کردیا ہے۔
اپنے خط میں رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کشمیر میں 38 ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی ، حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور پیلٹ گنوں کے ذریعے سیاسی کارکنوں کے زخمی ہونے کا بھی ذکر کیا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے ک رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے دو صفحات پر مشتمل اپنے خط کے آخر لکھا ہے کہ اگر آپ کے اقتصادی معاہدے آپ کو کشمیروں کے لیے کھڑے ہونے یا بولنے سے روکتے ہیں تو کم از کم آپ متحدہ عرب امارات کے عوام کے نمائندے کی حیثیت سے اس معاملے پر خاموش رہیں اور دل میں وزیراعظم نریندر مودی کے اقدامات کی مذمت کریں۔