مزید دیکھیں

مقبول

عثمان بزدار سے رات گئےاراکین پارلیمنٹ کی اہم ملاقاتیں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان، وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری اور رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی شامل تھے،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے پنجاب میں ترقیاتی و دیگر فلاحی منصوبوں پر کامیاب عمل درآمد اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض عناصر اپنے ذاتی مفادات اور قومی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، ان عناصر کا مقصد کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا ہے۔

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جاری کارروائی میں رخنہ ڈالنا ہےاور ایسے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔واضح رہے اس سے قبل وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے سے متعلق امور جبکہ آزادی مارچ کے حوالے سے راولپنڈی میں اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔