ٰیہ ہےمقدس ایوان ؟اسمبلی میں ارکان اسمبلی سیٹیاں بجاتےہیں: میڈیا پرآکرجمہوریت کاسبق پڑھاتےہیں:پڑھا لکھاطبقہ مایوس

اسلام آباد:ٰیہ ہےمقدس ایوان ؟اسمبلی میں ارکان اسمبلی سیٹیاں بجاتےہیں:میڈیا پرآکرجمہوریت کاسبق پڑھاتےہیں:پڑھا لکھاطبقہ مایوس،اطلاعات کے مطابق آج جوکھیل قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی طرف سے کھیلا گیا اس نے قوم کی امیدوں پرپانی پھیردیا ہے

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی جسے مقدس ایوان کہہ کربڑے بڑے کام ہوتے ہیں وہاں آج پھرایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے کہ پڑھا لکھا طبقہ تویقینا بہت زیادہ مایوس ہوا ہے

 

ذرائع کے مطابق آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے اراکین بچوں کی طرح سیٹیاں بجاتے رہے ، کوئی پلاسٹک کی بنیی ہوئی سیٹیا ں بھی ساتھ لے کرگئے تھے ،ایک موقع پرجب ڈپیٹی اسپیکرنے اپوزیشن اراکین سے درخواست کی کہ یہ وہ ایوان ہے کہ جسے کے بارے میں قوم کوبتایا جاتا ہےکہ یہاں قانون سازی ہوتی ہے ملک کے مسائل حل ہوتے ہیں اگریہاں ہی بچوں‌والا کھیل کھیلا جائے گا تونوجوان اورپڑھی لکھی نسل مایوس ہوجائے گی

اپوزیشن ارکان نشستوں پرکھڑےہوگئے، بینرز اور پلے کارڈز لہرائے، نعرےبازی کی، اسپیکر ڈائس کاگھیراؤ کرلیا، ایجنڈےکی کاپیاں پھاڑ کر ہوامیں اچھال دیں۔

اپوزیشن ارکان سیٹیاں بجاتے رہے اور ڈپٹی اسپیکر ایوان کی کارروائی چلاتےرہے، اپوزیشن کوبار بارتنبیہ بھی جاری رکھی۔

قاسم سوری نے کہا کہ میں رولز کےمطابق کارروائی چلارہاہوں، سیٹیاں مت بجائیں اور نشستوں پر تشریف رکھیں، آج پرائیوٹ ممبرز ڈے ہے، قانون سازی کرنے دیں۔

ڈپی اسپیکر کی نصیحت کے باوجود اپوزیشن اراکین زور زور سے سیٹیاں بجاتے رہے اورشور شرابہ کرتے رہے

دوسری طرف اس انتہائی گھٹیا کھیل کے بارے میں جیسے جیسے سوشل میڈیا پرپھیلا توہرطرف سے بڑی مایوسی اورافسوس کا اظہارکیا گیا

اکثرپڑھے لکھے طبقےکی طرف سے یہ کہا گیا کہ کیسے ہیں‌یہ ممبران 1

قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی سیٹیاں بجاتے ہیں:میڈیا پرآکرجمہوریت کا سبق پڑھاتے ہیں

Comments are closed.