پاکستان، متحدہ عرب امارات کے درمیان ایف اے ٹی ایف کے تناظرمیں مالی جرائم کے خلاف مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
31

ابو ظہبی: پاکستان، متحدہ عرب امارات کے درمیان ایف اے ٹی ایف کے تناظرمیں مالی جرائم کے خلاف مفاہمتی یادداشت پر دستخط،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے فنانشل انٹلیجنس یونٹ نے مالی جرائم سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے مالیاتی مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ طے پانے والے مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں ممالک مالیاتی استحکام کے فروغ اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ موجود حکومت ملک سے مالی جرائم کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے جس میں پارلیمنٹ میں اس حوالے سے ہونے والی حالیہ قانون سازی بھی شامل ہے۔یہ قانون سازی مالیاتی نگراں ادارے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی وجہ سے بھی اور اس سلسلے میں مزید قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا آئندہ ہفتے اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے پلانری گروپ نے انسداد منی لانڈرنگ/دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے عمل میں پائی گئی ’اسٹریٹجک خامیوں‘ کی بنا پر جون 2018 میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا تھا۔

فروری 2019 میں میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے وعدوں کا پاس رکھتے ہوئے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

عالمی سطح پر لگنے والی پابندی کے خطرے کے پیش نظر حکومتی مشینری فوری طور پر حرکت میں آ گئی تھی تاکہ 2 ماہ کے اندر اندر اچھے نتائج دکھائے جاسکیں۔اکتوبر 2019 میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو رواں برس فروری تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی مہلت دی تھی۔

Leave a reply