سدھارتھ اور کیارا کی شادی کے مینو میں 100 ڈشز، 500 ویٹر، 50 اسٹالز

ریل لائف جوڑا آخر کار حقیقی زندگی کا جوڑا بننے جا رہا ہے اور جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس میں تقریبات جاری ہیں ، سدھارتھ اور کیارہ ایک دوسرے کے ساتھ پھیرے لینے کی تیاریوں میں ہیں. شادی کے مقام کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں تاہم شادی میں مہمانوں کو جو پکوان پیش کیے جائیں گے ہم یہاں آپ کو اسکی تٍفصئلات بتا رہے ہیں. سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کو 10 ممالک سے 100 سے زائد ڈشز پیش کی جائیں گی۔ مینو میں اطالوی، چینی، جنوبی ہندوستانی، میکسیکن، راجستھانی، پنجابی اور گجراتی کھانے شامل ہیں۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ سدھارتھ کا تعلق ایک مناسب پنجابی گھرانے سے ہے اور انہوں نے اپنے پنجابی رشتہ

داروں کے ذائقے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے مصالحے دار کھانوں کا خاص خیال رکھا ہے۔ شادی میں 50 سے زائد اسٹالز ہوں گے جن کے ڈریس کوڈ میں 500 ویٹر ہوں گے۔ ہر مہمان کو ویٹر کھانے کےلئے الگ سے ڈیل کریگا. ہر سٹال پر دو سے تین ڈشیں رکھی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مہمانوں اور ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے مینو میں بہت سے پکوان موجود ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ اس وقت جیسلمیر کا سوریا گڑھ پیلس گلابی رنگ کی روشنیوں سے جگمگا رہا ہے.

Comments are closed.