سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) میں 8 گولیاں لگنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے طالبِ علم ولید خان نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ براہ کرم ان کا موازنہ ملالہ سے نہ کیا جائے۔
باغی ٹی وی : ملالہ کے شادی کے حوالے سے بیان پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین نے ملالہ کو ولید خان سے سیکھنے کے مشورے دیئے جس پر ولید خان نے بھی ردعمل دیا ہے۔
ولید خان نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے میری اور ملالہ کی موازنہ کرتی کچھ پوسٹس اور تصاویر زیر گردش ہیں، میری آپ سب سے درخواست ہے کہ یہ موازنہ بند کیا جائے۔
From a long time I have been seeing images of me and Malala circulating around. I would like to request everyone please stop this comparison. We can’t uplift one person by degrading the other. Malala is an inspiration for many young ppl like me and millions around the world.
— Waleed Khan (@WaleedKhanAPs) June 4, 2021
انہوں نے لکھا کہ آپ کسی کو نیچا دکھا کر دوسرے کا دل نہیں جیت سکتے، ملالہ مجھ سمیت لاکھوں لوگوں کیلئے متاثر کن شخصیت ہیں۔
Malala’s family has been like a family to me throughout this journey. We should be proud of every person that has earned great name for Pakistan instead of drawing constant comparison between them.
— Waleed Khan (@WaleedKhanAPs) June 4, 2021
ولید خان نے لکھا کہ ملالہ کی فیملی ان کی فیملی کی طرح ہے اور ان کی زندگی کے مشکل وقت میں ملالہ کی فیملی نے جو ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر اس شخص پر فخر کرنا چاہئے جو ہماری پاک سر زمین کا نام مستقل مزاجی سے روشن کرتا ہے۔
I also want to clarify that I am living in Birmingham for my treatment and getting my education here. I have always been in awe for the love I get .It’s humble request to all to plz stop this comparison.
— Waleed Khan (@WaleedKhanAPs) June 4, 2021
ولید خان نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں اس بات کی وضاحت بھی دی کہ وہ اس وقت برمنگھم میں ہی مقیم ہیں جہاں وہ اپنا علاج کروارہے ہیں اور تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سب کی محبتوں اور پیار کا شکرگزار ہوں لیکن براہِ کرم یہ موازنہ اب بند کیا جانا چاہئے۔