بھارتی میوزک کمپوزر ساجد خان نے چند روز قبل اس دُنیا سے رخصت ہوجانے والے اپنے بھائی واجد خان کے لئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شئیر کیا ہے ۔

باغی ٹی وی :بھارتی میوزک کمپوزر ساجد خان نے چند روز قبل اس دُنیا سے رخصت ہوجانے والے اپنے بھائی واجد خان کے لئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شئیر کیا ہے اانسٹاگرام پر ساجد خان نے اپنے بھائی واجد خان کی ایک یادگار ویڈیو پوسٹ کی جو بھارتی میوزک کمپوزر اور اداکار کےدوران علاج کی ہے اور اُس ویڈیو میں واجد خان ہسپتال میں موجود اپنے موبائل فون پر پیانو بجا رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CA90_ILlEvF/?igshid=16g9m09dpjnix
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساجد خان نے اپنے مرحوم بھائی کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا کہ دُنیا چُھوٹ گئی، سب کچھ چُھٹ گیا لیکن تو نے نہ کبھی میوزک چھوڑا اور نہ ہی میوزک تجھے کبھی چھوڑے گا۔

ساجد خان نے لکھا کہ میرا بھائی ایک لیجنڈ تھا اور لیجنڈ ہمیشہ رہتا ہے کبھی نہیں مرتا-میں ہمیشہ اپنے بھائی سے یوں ہی پیار کرتا رہوں گا، میری ہر خوشی، ہر دُعا میں اور میرے نام کے ساتھ ہمیشہ واجد کا نام رہے گا۔
https://www.instagram.com/p/CBAF2_QFhNE/?igshid=1f1qm79ufldje
ساجد خان نے انسٹا گرام پر ایک اور پوسٹ شئیر کی جس میں اپنے بھائی واجد خان کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں ساجد خان نے لکھا کہ میرے بھائی جان میری شان، میری زندگی سب تجھ پہ قربان ہے میرے بھائی لوگ مجھ میں تجھے دیکھتے ہیں اور میں تجھےبہت یاد کرتا ہوں میرے بھائی-

واضح رہے کہ واجد خان اور ساجد خان کی جوڑی بھارتی میوزک انڈسٹری کی معروف جوڑی ہے اور ان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہورہے ۔واجد خان طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے وہ کچھ دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی اور انتقال سے پہلے زیادہ طبیعت بگڑنے کی وجہ سے وہ چار دن وینٹی لیٹر پر رہے تھے۔

واجد خان کی موت پر راحت فتح علی کا خان جذباتی پیغام

Shares: