سوشل میڈیا اب ایک ایسی طاقت بن چکا ہے کہ جس پر کسی کو بھی راتوں رات سٹار بنا دیا جاتا ہے. حال ہی میں عائشہ نامی ایک لڑکی میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کی وجہ سے مشہور ہو گئی ہے اب تک اس کے کئی انٹرویو ہو چکے ہیں اور اس وقت اسکو ایک سلیبرٹی بنا دیا گیا ہے. عائشہ نے دل یہ پکارےآ جا پر ڈانس جس جوڑے میں کیا ہے وہ اسے اب فروخت کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے اور ڈریس فروخت بھی وہ تین لاکھ روپے میں کررہی ہے. اس سے قبل اس لڑکی کے ھوالے سے ایک صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی اور لوگوں کو بتایا کہ عائشہ کے والد کو انٹرویو کرنے کی غرض کال کی تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے انٹرویو کے دس لاکھ روپے لوں گا
کیونکہ اسکے پیچھے بہت سارے میڈیا ہائوسز والے ہیں جو پیسے زیادہ دے گا وہ اسی کو انٹرویو دے گی. یوں عائشہ نامی یہ لڑکی اپنے مشہور ہونے والے اس گانے کو کیش کروا رہی ہیں . جبکہ سوشل میڈیا پر اس رجحان پر مختلف تبصرے کررہے ہیں ان کا کہنا ہےکہ ایسی لڑکیاں اور لڑکے جن کے کریڈٹ پر ٹکے کا کام نہیں ہوتا ان کو سلیبرٹی کی طرح ٹریٹ کر نا مناسب عمل نہیں ہے اس رجحان کی وجہ سے بہت سارے محنت سے آگے آنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی.