میرا دل یہ پکارے آجا ، گیت پر ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو کے ڈانس نے تو پوری دنیا کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے. بالی وڈ کے بعد اب اس گانے کا بخار تنزایہ جا پہنچا ہے. جی ہاں حال ہی میں تنزایہ کے مشہور ٹک ٹاکر کیلی پال نے میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کیا ہے اور عائشہ کے ڈانس سٹیپس کو فالو کیا ہے . اس سے قبل بھی مادھوری ڈکشٹ ہو یا کترینہ کیف ہر کوئی عائشہ کے ڈانس سٹیپس کو فالو کرتے ہوئے دکھائی دیا ہے ان سب کی وڈیوز کافی وائرل ہوئی ہے اور عائشہ کے ڈانس کا بخار دن بہ دن بڑھا ہی جا رہا ہے ، لوگ اس گانے اور اس پر کئے گئ ڈانس سٹیپس
کے سحر سے باہر ہی نہیں نکل رہے. عائشہ نے یہ ڈانس اپنی دوست کی مہندی پر کیا تھا ، یہ ڈانس اتنا وائرل ہوا کہ عائشہ راتوں رات سٹار بن گئیں اور آج کل وہ ماڈلنگ کررہی ہیں ان کے پاس اس وقت ماڈلنگ کے کئی پراجیکٹس ہیں . عائشہ اس وقت کسی بھی کامیاب ماڈل جتنی ہی مصروف ہیں . یقینا آنے والوں دنوں میں ان کے پاس اسے بھی زیادہ پراجیکٹس ہوں گے اور وہ یقینا کسی فلم یا ڈرامے میں بھی نظر آئیں گی .