میرا مقابلہ ملک کی ترقی کی راہ میں حائل مافیا سے ہے، وزیراعظم

میرا مقابلہ ملک کی ترقی کی راہ میں حائل مافیا سے ہے، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ورجینیا یونیورسٹی کے طلبا کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان کو درپیش چیلنجزاورموجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پرتبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں پاکستانی معاشرے کے مثبت پہلووَں اورمعیشت کو درپیش مسائل پربھی بات چیت ہوئی،ورجینیا یونیورسٹی کے طلبہ نے وزیراعظم سے مختلف موضوعات پرسوالات کیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازاہے،بد قسمتی سے کرپشن کے ناسورسے ترقی کا عمل جمود کاشکارہوا،وزیراعظم نے کہا کہ 60 کی دہائیوں میں پاکستان ایشیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا،70اور80کی دہائیوں کے سیاسی فلسفوں سے صنعتی عمل جمود کاشکارہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاست میں پیسہ اور کرپشن شامل ہوگئے،عام آدمی کی حالت زار،کرپشن اورلوٹ کھسوٹ کے باعث سیاست میں آیا،22سال مسلسل جدوجہد کی بدولت 2 بڑی سیاسی پارٹیوں کو شکست دی، میرا مقابلہ ملک کی ترقی کی راہ میں حائل مافیا سے ہے،ماضی کی حکومتوں نے انسانی وسائل کے فروغ کو یکسرنظر انداز کیا۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

وزیراعظم کاکہناتھا کہ ماضی میں تعلیم اوردیگر شعبوں میں اصلاحات پرتوجہ نہیں دی گئی،ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور تعلیمی نظام کی بہتری بڑا چیلنج ہے،ملک میں 3 مختلف نظام تعلیم انسانی وسائل کے فروغ اورترقی کی راہ میں چیلنج ہیں ،موجودہ حکومت یکساں تعلیمی نصاب کیلئے کوشاں ہے،تعلیمی نظام کی بنیاد پر معاشرے میں تفریق کو ختم کیا جا سکتا ہے

Comments are closed.