وڈیو فیک ہے میرا نیلم منیر سے افئیر نہیں ہے احسن خان

اپنی ذاتی زندگی میں خوش ہوں
0
37
neelam munir

اداکار احسن خان نے کہا ہےکہ میری شادی کو 16 سال کا عرصہ بیت چکا ہے میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی میں بہت زیادہ خوش ہوں. میری اہلیہ بہت اچھی ہیں اور میرا بہت خیال رکھتی ہیں، میں نے اپنے کیرئیر میں سکینڈلز سے بچنے کی بہت کوشش کی ہے اور اس میں کافی حد تک کامیابی بھی رہا ہوں. انہوں نے کہا کہ جھوٹے سے سکینڈلز بنتے رہتے ہیں، لیکن میرا کبھی بھی کسی کے ساتھ کوئی افئیر نہیں رہا ہاں میری دوستی سب کے ساتھ ہے لیکن وہ بھی کام کی حد تک .

اداکار نے کہاکہ ”جو وڈیو میری اور نیلم منیر کی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے وہ جھوٹی ہے جعلی ہے” ، وہ بنائی گئی ہے لیکن مجھے ایسی وڈیوز سے فرق نہیں‌پڑتا. انہوں نے کہاکہ نیلم منیر کے ساتھ اچھی دوستی ہے ان کے ساتھ میں نے بہت سارا ام کیا ہے وہ بہترین انسان ہیں لیکن میرا اور ان کا افئیر نہیں ہے جنہوں نے ہماری جعلی وڈیو بنائی ہے ان کو شرم آنی چاہیے. میں تو حیران ہوتا ہوں ایسے لوگوں پر جو دوسروں کو ڈیمیج کرنے کےلئے گھٹیا حرکتیں کرتے رہتے ہیں. میری اہلیہ مجھ پہ بہت اعتماد کرتی یں لہذا مجھے ایسی جعلی وڈیوز کی پرواہ نہیں ہے.

کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا

Leave a reply